Wed. Sep 11th, 2024

Juniper Trees being cut in the tourist area of Ziarat.

زیارت کا شمار نہ صرف پاکستان کے پر فضاء مقامات میں ہوتا ہے بلکہ یہاں پائے جانے والے صنو بر کے سینکڑوں سال پرانے درخت اس علاقے کی دنیا بھر میں شناخت کا باعث ہیں۔

پاکستان میں وزارت ماحولیات سائنس و ٹیکنالوجی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت  ”یونیسکو“کے مطابق زیارت میں آہستگی سے پروان چڑھنے والے صنوبر کے کئی درختوں کی عمر صدیوں پرمحیط ہے یہی وجہ ہے کہ یونیسکو نے زیارت کے صنوبر کے جنگلات کو سال 2013ء میں عالمی خزانہ قرار دیا ہے۔

لیکن اب زیارت میں صنوبر کے یہ جنگلات معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں جس کی بنیادی وجہ درختوں کی ایندھن کے لیے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب بعض علاقوں میں لوگ زمین کو کاشت کاری کے لیے ہموار کرنے کی غرض سے صنوبرکے قدیم اور قیمتی درخت کاٹ رہے ہیں۔

Read More…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *