بلوچستان میں سکولوں میں بچوں پر تشدد روکنے کا کوئی قانون موجود نہیں
بلوچستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے روز بچوں پر اسکولوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
قومی سطح پرسرکاری اسکولوں میں بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر موجودہ حکومت نے گزشتہ سال اسکولوں میں بچوں پر تشدد کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی وفاق کی طرز پر قانون متعارف کراوئیں۔